اٹک:میجر ( ر ) محمد یاسین مغل کی پہلی برسی ،قرآن خوانی کا اہتمام

اٹک: صدر بازار اٹک کینٹ کی معروف شخصیت میجر ( ر ) محمد یاسین مغل کی پہلی برسی نوبل گرائمر سکول مرزا روڈ اٹک میں ڈیفنس آفیسر کلب کی جانب سے پرنسپل کرنل محمود قریشی نے اپنے سکول کے ہال میں منعقد کی جس میں قرآن خوانی کے بعد معروف عالم دین علامہ رفاقت علی حقانی نے اپنے مدرسہ کے طلبہ کے ساتھ میجر محمد یاسین جنہوں نے اپنی ساری زندگی بطور سماجی کارکن غریب طلبہ ، بیواءوں اور پینشنر حضرات کیلئے ہمہ وقت گزاری کی زندگی کے مختلف پہلوءوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے صدر کینٹ اٹک کا مسیحا قرار دیا مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی برسی کی تقریب میں مرحوم کے اہلخانہ اور پوتوں کے علاوہ ڈیفنس گروپ اٹک کلب کے پرنسپل نوبل گرائمر سکول کرنل محمود قریشی ، کرنل جاوید ونگ کمانڈر ایم ایم خان ، میجر غفور جان ، کرنل طاہر ، میجر سرفراز ، میجر وارث ، میجر رفیق بھٹنی ، فلائیٹ لیفٹیننٹ چوہدری کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
