اٹک :پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم، ایک شخص گرفتار

اٹک: اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ایک شخص گرفتار ، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تھانہ باہتر محمود احمد نے پولیس ملازمین کے ہمراہ بہلول موڑ پر پرائیویٹ گاڑی میں بیٹھا شخص عدیل خان ولد مسعود خان ساکن پیرو شاہی کو مشکوک جان کر اس کی جامہ تلاشی لی گئی تو دوران تلاشی عدیل خان سے پسٹل 30 بور معہ 3 گولیاں برآمد ہوئیں دریافت کرنے پر ملزم کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کر کے اسے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے ۔