Fri
19
Jun
2026

اٹک: ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے ڈینگی کے متعلق عوام الناس کے نام پیغام دیا ہے جس میں انہو ں نے کہا کہ عوام خود اور اپنے بچوں کو اس جان لیواء بیماری سے بچانے کے لئے تمام تر حفاظتی انتظامات کو عمل میں لائیں اس معتدل موسم میں پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں ، مچھروں کی صورت میں مچھر مار لوشن ، کوائل یا سپرے کا استعمال کریں شام کے اوقات میں خصوصی طور پر احتیاط کی جائے جہاں مچھروں کا خطرہ ہو وہاں سے دور رہیں اپنے گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ماحول کو صاف اور خشک رکھیں گھروں میں موجود گملوں اور دیگر ایسی اشیاء جہاں پانی کھڑا ہونے کا احتمال ہو ان کو فوری خشک کریں ۔
