اٹک :غیر قانونی تعمیرات وغیرہ روکنے کےلیے کمیٹی قائم 

اٹک: حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع اٹک میں غیر قانونی تعمیرات وغیرہ روکنے کےلیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے کمیٹی کے کنوینئر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ہو ں گے دیگر ممبران میں متعلقہ تحصیل کے ایس ڈی پی او ، چیف آفیسر ، ڈسٹر کٹ آفیسر پلاننگ ، میونسپل آفیسر پلاننگ ، اٹک اور متعلقہ تحصیل کے تحصیلدار شامل ہوں گے ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔