Fri
19
Jun
2026

اٹک: پرائمری ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع اٹک کے سیکرٹری اطلاعات محمد نیاز ٹھیکیدار کرم خان اور علی اصغر کی والدہ محترمہ بقضائے الہٰی سے انتقال کر گئی ہیں مرحومہ کی نماز جنازہ نواحی گائوں تربیٹھی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات ، محکمہ تعلیم کے افسران و اہلکاران اور اساتذہ سمیت علاقہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی بعدازاں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
