مودی خطاب :اقوام متحدہ کے باہر احتجاج کی حکمت عملی طے

اٹک:اقوام متحدہ میں 27 ستمبر بروز اتوار بروز جمعۃ المبارک بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہونے والے خطاب کے خلاف امریکہ اور کینڈا سے ہزاروں مسلمان اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے عہدیدار مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج کریں گے اس سلسلہ میں پاکستان سے وزیر اعظم کے سیاسی مشیر نعیم الحق ، مشیربرائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری ، سابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب تیمور اسلم اور جنرل سیکرٹری تحریک انصاف اوور سیز پاکستانی ڈاکٹر عبداللہ ریار پر مشتمل وفد امریکہ اور کینڈا میں اپنے عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہے اور انہیں وہاں مقیم انسانی حقوق کی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنوں کے علاوہ وہاں مقیم مسلمانوں خصوصاً پاکستانیوں سے بھرپور رابطہ میں ہیں انہوں نے کینڈا میں مقیم معروف صحافی فیاض ولانہ جو ٹورنٹو 360 ٹی وی کے پروگرام بارواں کھلاڑی میں نعیم الحق ، تیمور اسلم اور ڈاکٹر عبداللہ ریار سے انٹرویو لیا جس میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ظلم و ستم کو اجاگر کر کے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلایا جائے گا اور دنیا بھر میں بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کو بھی بے نقاب کیا جائے گا اس سلسلہ میں بھارت اور کینڈا میں سکھ برادری ، کشمیری برادری اور دلت برادری نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے نریندر مودی کے خلاف اقوام متحدہ کے باہر احتجاج میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
