Tue
21
Apr
2026

اٹک: میجر لورز فورس کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اکرم خان نے کہاکہ قوم آزاد کشمیر زلزلہ متاثر ین کےساتھ کھڑی ہے دکھ اور مشکل گھڑی میں پوری قوم بند مٹھی کی طر ح متحد ہے ناگہانی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطحی انتظامات کئے جائیں متاثرین زلزلہ کے لواحقین اور شہدا ء کے اہلخانہ کے مکمل ہمدری اور انکے جانی و مالی نقصان پر انتہائی افسوس ہے ٹوٹی سڑکوں کی بحالی اور مکانات کی تعمیر کیلئے حکومت فی الفور امداد کا اعلان کرے پوری قوم مسئلہ کشمیر کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب دیکھ رہی ہیں مسئلہ کشمیر پر ترکی اور دیگر دوست ممالک کی حمایت پر پوری قوم دوست ممالک کی مشکور ہے ۔
