Fri
17
Apr
2026

اٹک: ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہاکہ آزاد کشمیر زلزلہ متاثرین کی بحالی پر کسی بھی قسم کی ستی اور روایتی غفلت برادشت نہیں کی جائیگی پوری قوم زلزلہ متاثر ین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے لواحقین اور پسمانداگان کےساتھ پوری دلی ہمدرد ی اور انکے مالی و جانی نقصان پر افسوس ہے مسئلہ کشمیر کے معاملے کو اقوام متحد ہ میں بلندکرنے پر پوری قوم ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان کی مشکور ہے وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے اور انسانی زندگی کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کو اعتماد میں لیتے ہوئے کشمیر کی ترجمانی کریں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے دور کے میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کو عوام آج یاد کررہی ہیں آنےوالا دور پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہوگا ۔
