خدمت خلق سےدل کو سکون اور راحت ملتی ہے: میجر طاہر صادق

اٹک: رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ غریبوں ، بیوائوں ، یتموں اور بے سہارا افراد کی خدمت اور ان کے کام کر کے جو دلی سکون اور راحت ملتی ہے اس کا تصور بھی روح کو تر و تازہ کر دیتا ہے ضلع اٹک میں کسی بھی جاگیردار ، وڈیرے اور سرمایہ دار کو دولت ، طاقت اور اقتدار کے بل بوتے پر کسی بے سہارا غریب ، یتم ، بیوہ اور کمزور کے ساتھ زیادتی کی اجازت نہیں دی جائے گی ان کمزور افراد کے شانے سے شانہ ملا کر وہ کھڑے ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک کی 6 تحصیلوں سے آئے ہوئے عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ان کی رہائش گاہ پر ایک ضیف العمر خاتون نے اپنی دکھ بھری داستان سنائی اور خاتون کی ہچکیاں بندھ گئیں اس پر رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی بھی آنکھیں نم ہو گئیں اور انہوں نے ضیف العمر خاتون کو تسلی دی کہ ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے گا اسی طرح معروف کاروباری شخصیت مالک مغل اعظم شادی ہال شیخ عامر مجید اور دیگر افراد نے بھی ملاقات کی میجر طاہر صادق نے اس موقع پر آنے والے سائلین کی داد رسی کیلئے احکامات صادر کیے ان کی رہائش گاہ پر مختلف امور اور کاموں کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھ گیا بڑے ہال نما کمرے میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی اور لوگوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میجر طاہر صادق ہی اٹک میں وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جو عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔