اعوان اتحاد کا مقصد ضرورت مندوں کی مدد کرنا بھی ہے: عبدالمالک اعوان

اٹک :ملک محمد عبدالمالک اعوان مرکزی جنرل سیکرٹری اعوان اتحاد پاکستان کی اٹک آمدماڑی کنجور گاؤں میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کیاانہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اعوان پورے پاکستان میں بسنے والے سب سے بڑے قبیلہ کا نام ہے اور اعوان کا مطلب مددگار ہے ملک پاکستان کوجب اور جہاں ضرورت پڑی اعوان قوم سب سے آگے کھڑی ہوئی انہوں نے کہا کہ اپنے علاقہ میں جہاں بھی بے سہارا بچوں کی تعلیم کا مسئلہ ہو چاہیے یتیم اور بے سہارا بچیوں کی شادی کا معاملہ آپ لوگوں نے اس نیک کامؔ بڑھ چڑھ کر حصہ لیناہے اس موقع پر صدر ملک امدادحسین اعوان ،سینئر نائب صدر بابو ملک اقلیم اعوان ۔ جنرل سیکرٹری ملک فراست علی اعوان ۔ لیگل ایڈوائزر فہیم اعجاز ملک ایڈووکیٹ ، ملک کامران اختر ،عمران علی سیفی  و دیگر بھی موجود تھے ۔