ایکسائز آفس کی کمپیوٹرائزڈ رسید والوںکو تنگ نہ کیا جائے: اورنگزیب خان

پنڈی گھیب :ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اٹک اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق جن گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کے پاس کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ اور سمارٹ کارڈ کے حصول کیلئے فیس رسید موجود ہو تو ایسے افراد کے خلاف چالان نہیں کیا جا سکتا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا نمبر پلیٹ اور سمارٹ کارڈ لاہور سے آتے ہیں جو کہ پرنٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے نہیں آ رہے ہیں جسکی وجہ سے مالکان کو زحمت اٹھانا پڑ رہی ہے جس کے لئے ہم معذرت خواں ہیں ہمارے پاس جو کمپوٹرائزڈ نمبر پلیٹ اور سمارٹ کارڈ پہنچتے ہیں ہم فوراًانہیں بزریعہ ٹی سی ایس مالکان کو بھجوا دیتے ہیںہماری طرف سے کوئی دیر نہیں ہوتی ،جب انہیں بتایا گیا کہ پولیس کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ اور سمارٹ کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے تنگ کرتی ہے ۔اور اکثر چالان کی صورت میں جرمانہ وصول کیا جا رہا ہے تو انہوں نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے یہ احکامات دئیے ہوئے ہیں کہ جن کے پاس ایکسائز آفس کی کمپیوٹرائزڈ رسید ہو انہیں تنگ نہ کیا جائے۔