پنڈی گھیب :شیعہ علماء کونسل تحصیل پنڈی گھیب کی تنظیم نو مکمل

 پنڈی گھیب :شیعہ علماء کونسل تحصیل پنڈی گھیب کی تنظیم نو مکمل، مولانا سید محسن رضا نقوی صدر، مولانا سید طالب حسین نقوی سیکرٹری جنرل اور حاجی ملک امتیاز حسین کو سرپرست اعلیٰ منتخب کر لیا گیا، تفصیل کے مطابق شیعہ علماء کونسل تحصیل پنڈی گھیب کا انتخابی اجلاس ضلع اٹک کے صدر سید وقار حسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا عابد شجاعی کی صدارت میںگزشتہ روز جامع مسجد سجادیہ میں منعقد ہوا جس میں آفتاب احمد حیدری، سردار وقار حسین سمیت تحصیل بھر کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔  ملک صداقت علی خان، بابو سبطین جعفری، سید فرحت عباس نقوی، سردار نسیم عباس، زوار غضنفر جعفری، مولانا سید احمد علی نقوی، مولانا سید طاہر عباس شاہ اور مولانا غلام عباس کہانہ سمیت تحصیل بھر سے کارکنان نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر اتفاق رائے سے حاجی ملک امتیاز حسین سرپرست اعلیٰ، مولانا سید محسن رضا نقوی صدر اور مولانا سید طالب حسین نقوی کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا بعد ازاں ضلعی صدر سید وقار حسین نے تحصیل کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اس موقع پر ضلعی صدر سید وقار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی راہنمائی میں ہماری اولین ترجیحات اتحاد بین المسلمین ، ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے اپنی صلاحتیں صرف کرنا اور نئی نسل کی عمدہ تربیت کرنا ہے انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ہماری شہہ رگ حیات ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔