فردواحدکی غلطی کا برااثرمحکمہ پرپڑتا ہے،ڈی پی اواٹک

اٹک:ا نسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی خصوصی ہدایات پرپولیس افسران و ملازمان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پولیس لائن اٹک میں دربار کا انعقاد۔سٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے دربار میں افسران و ملازمان سے خطاب کیاتفصیلات کے مطابق ا نسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی خصوصی ہدایات پرپولیس افسران و ملازمان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پولیس لائن اٹک میں دربار کا انعقاد کیا۔جس میں ضلع بھر سے جملہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ایلیٹ پولیس فورس،دفاتر پولیس اور پولیس لائنز سے افسران اور ملازمان نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے دربار میں افسران و ملازمان سے خطاب کیا۔جس میں ڈی پی او اٹک نے پولیس افسران کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ فرد واحد کی غلطی کا برا اثر پورے محکمہ پولیس پر پڑتا ہے۔اور کسی پولیس افسر کا اچھا اقدام پورے محکمہ پولیس کے لیے باعث فخر ہوتا ہے۔ڈی پی او اٹک نے اٹک پولیس کی ویلفیئرکے لیے مختلف شعبہ جات میں اٹھائے گئے اقدامات سے افسران و ملازمان کو آگاہ کیا۔اٹک پولیس کے افسران و ملازمان نے محکمانہ اور ا جتماعی مسائل ڈی پی او اٹک کے سامنے پیش کیے۔جس پر ڈی پی او اٹک نے مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات صادر فرمائے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ دربار کا مقصدتھانہ جات اور مختلف شعبوں میں تعینات پولیس افسران و ملازمان کو درپیش مسائل کا حل نکالنا ہوتا ہے۔تاہم کسی بھی پولیس افسر یا جوان کو کوئی محکمانہ یا ذاتی مسئلہ درپیش ہو تو وہ میرے دفتر آکر بیان کر سکتا ہے۔
