اٹک: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایہ کم نہ ہو سکا

اٹک(صدیق فخر سے) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹر کرایوں میں من پسند اضافہ کر دیتے ہیں لیکن جیسے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوتی ہیں،کرایہ میں کمی نہیں کی جاتی۔ ضلع اٹک میں کئی سالوں سے کرایہ نامہ جاری نہ ہو سکا جس کی وجہ سے سواریوں میں ٹرانسپورٹروں کے درمیان جھگڑا روز کا معمول بن چکا ہے دوسری طرف اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کی طرف سے بھی کوئی کارروائی نہیں کی جاتی نہ ہی ٹرانسپورٹروں کو جائز کرایہ لینے کا بندوبست کیا جاتا ہے۔ کرایہ نامہ جاری نہ ہونے کی وجہ سے ضلع بھر میں 20 سے 25 فیصد اضافی کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع اٹک کے تمام روٹس کا کرایہ نامہ جاری کیا جائے اور ٹرانسپورٹروں کو کرایہ نامہ کے مطابق کرایہ لینے کا پابند کیا جائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی اضافہ تو چند منٹوں میں کر دیا جاتا ہے لیکن جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تو کرایہ میں کمی نہیں کی جاتی۔
