اٹک: جی ٹی روڈ تربیلا موڑ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم 

اٹک:  لارنسپور جی ٹی روڈ تربیلا موڑ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ، 35 سالہ نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ، کار ڈرائیور موقع سے فرار ، تفصیلات کے مطابق لارنسپور جی ٹی روڈ تربیلا موڑ پر کار نے تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے سبب 35 سالہ موٹر سائیکل سوار رفاقت کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ اس کے سر پر بھی گہری چوٹ آئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیا ۔