عمران خان نے امت مسلمہ کی ترجمانی کی :حاجی محمد اکرم

اٹک:  وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسلم امہ ، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کی ترجمانی کا حق ادا کر کے مسلمانوں کے سر فخر سے بلند کردیئے ہم انہیں خراج تحسین اور سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف میجر گروپ و سابق کونسلر بلدیہ اٹک حاجی ملک محمد اکرم خان ، سابق چیئرمین یونین کونسل حمید جمریز خان ، سابق طالب علم رہنما سبطین حیات ملک اور افنان خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان رہنماؤں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں عمران خان نے جراَت اور دلیری کے ساتھ اسلامو فوبیا کشمیر اور دیگر ایشو پر بات کر کے مسلمانوں کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ;248; پوری امت کے ایمان کا حصہ ہے عمران خان نے دو ٹوک اور واضح پالیسی اختیار کر کے حق اور سچ کا علم بلند کیا ہے جس پر ساری قوم انہیں خراج تحسین پیش کر رہی ہے ۔