اٹک: نابینا افراد کی مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کیخلاف ریلی

اٹک: نابینا افراد نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف ریلی نکالی جس کی قیادت نابینا افراد کے رہنما محمد نیاز و دیگر نے کی ریلی فوارہ چوک سے کچہری چوک تک نکالی گئی جس میں علاقہ بھر سے نابینا افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ، بھارتی افواج کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں بلند آواز نعرہ بازی کرتے رہے نابینا افراد کے رہنما محمد نیاز نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی افواج اور حکومت کی جانب سے جو ظلم اور انسانیت سوز سلوک ڈھائے جا رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی بھارتی مظالم کو وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں بے نقاب کر دیا ہے اور جہاد کشمیر کیلئے جب بھی ضرورت پڑی تو وہ تمام نابینا افراد کشمیر کے محاذ پر جا کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی جانوں کے نذرنے پیش کرنے سے گزیر نہیں کریں گے انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور مسلح افواج کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی مقبوضہ کشمیر کے سلسلہ میں قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ۔
