Sat
20
Jun
2026

اٹک:مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کواہ اٹک میں ہیڈ ماسٹر پرویز اختر ،سینئر ٹیچر مولانامسعود احمدقادری و دیگر اساتذہ کی زیر قیادت ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ نکالی گئی ، جس میں سکول کے اساتذہ ، سٹاف اور طلباء نے بھرپور شرکت کی ۔ شرکائے ریلی نے بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کے نعروں پر مشتمل مختلف پلے کارڈ ، بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے ،ہیڈ ماسٹر پرویز اختر ، مولانا مسعود احمد قادر ی و دیگر کا کہنا تھاکہ بھارت کشمیر میں کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہے ، اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے جلد مثبت کردار ادا کرے ۔
