Wed
17
Jun
2026

جنڈ( اٹک نیوز رپورٹ) اٹک کی تحصیل جنڈ میں ایلیمنٹری مڈل سکول اورنگ آباد بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔بچے کھلے آسمان میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔سکول اٹک کی تحصیل جنڈ کےیو سی پنڈسلطانی کے نواحی علاقے اورنگ آباد میں واقع ہے۔دور جدید میں بھی یہاں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔سکول کے اساتذہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کےلیےشیڈز بنا رکھے ہیں۔اہل علاقہ کے مطابق گزشتہ حکومت نے44لاکھ روپے فنڈز کا اعلان کیا تھا۔ فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں اور طلباء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کےلیے مختص کردہ فنڈز کو جلد از جلد جاری کیا جائے۔تاکہ بچے اپنی تعلیم پر توجہ دے سکیں۔
