اٹک: پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاررروائیاں،11 ملزمان گرفتار

ملزمان سے چرس، اسلحہ برآمد، مختلف تھانوں میں مقدمات درج، تفتیش شروع
اٹک: اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران 11 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، ملزمان گرفتار ، مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ سٹی اٹک محمد انور نے صفدر علی ولد بہار علی پٹھان سکنہ ستار چوک سے 1070 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ سٹی اٹک کرمداد خان نے جمشید ولد جاوید ساکن عدلزئی سے 1050 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ سٹی اٹک محمد عثمان نے عمران مسیح ولد رفیق مسیح عیسائی سکنہ اے آر ایف کالونی پی اے سی کامرہ سے 1200 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ سٹی اٹک فیاض محمد نے عبدالوحید ولد عبدالمجید قریشی سکنہ صدر بازار محلہ اعوان آباد اٹک کینٹ سے 1100 گرام گردہ چرس ، سب انسپکٹر تھانہ صدر اٹک محمد نوازنے اشفاق ولد راضی خان اعوان ساکن اڑانگ سے 1220 گرام چرس ،
اے ایس آئی تھانہ رنگو محمد اعظم نے دلدار حسین ولد غلام خان اعوان سکنہ محلہ کھیرا والا شمس آباد حضرو سے 1200 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ رنگو محمد صمیل نے عبداللہ ولد مواز خان خان خیل سکنہ گڑھی متنی سے 1080 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب بدر منیر نے سید اظہر علی شاہ ولدسید برکات علی شاہ محلہ پرانی سبزی منڈی محلہ کوچہ مہتاب علی شاہ سے 1150 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ سٹی اٹک آئی ظفر السلام نے عمران خان ولد میاں ابراہیم ساکن مرزا سے پسٹل 30 بور معہ 4 گولیاں ،
سب انسپکٹر تھانہ باہتر سمیع اللہ خان محمد شفیق عرف بھولا ولد محمد یوسف ملیار سکنہ محلہ بلال باہتر سے پسٹل 30 بور معہ 5 گولیاں ، سب انسپکٹر تھانہ انجراء محمد عباس نے زیر دفعہ 324;47;34 ت پ کے تحت تھانہ انجراء میں گرفتار ملزم اول خان ولد فتح خان اعوان ساکن ڈھوک کانڈی داخلی چھب جنڈ نے دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر واردات میں استعمال ہونے والی راءفل 12 بور رپیٹر برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ہے ۔
