اٹک اور گردو نواح میں سوئی گیس کے بلز تاخیر سے ملنا معمول بن گیا 

ٹھیکیدار کی نا اہلی کی وجہ سے بروقت بل نہ ملنے پر اگلے ماہ صارفین کو جرمانہ کے ساتھ بل ادا کرنا پڑتے ہیں 

اٹک:  اٹک اور گردو نواح میں سوئی گیس کے بلز تاخیر سے ملنا معمول بن گیا ٹھیکیدار کی نا اہلی کی وجہ سے بروقت بل نہ ملنے پر اگلے ماہ صارفین کو جرمانہ کے ساتھ بل ادا کرنا پڑتے ہیں
 اکثر عوام کئی مہینوں سے بل نہ ملنے کی وجہ سے ;8378718076; کی ویب ساءٹ سے بل نکلوا کر جمع کروانے پر مجبور ہیں اٹک شہر اور گردو نواح کے دیہات سروالہ ، شین باغ، شکردرہ، پیپلز کالونی ، دارالسلام کالونی اور یگر علاقوں کے مکینوں نے میڈیا کے نمائندگا ن کو بتایا کہ سوئی گیس کے بل تاخیر سے ملنا ٹھیکیدار نے معمول بنا لیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
ٹھیکیدار کی غفلت اور نا اہلی کی سزا صارفین کو جرمانہ کی صورت میں ادا کرنا پڑتی ہے ہر مہینے بل تاخیر سے ملتے ہیں 4 اکتوبر جمعۃ المبارک سوئی گیس بل جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے مگر ابھی تک صارفین کو بل موصول نہیں ہو ئے ہیں بل تاخیر سے ملنے کی صورت میں اگلے مہینے ہر صارف 300 سے لے کر 1000 روپے تک جرمانہ کے ساتھ بل ادا کرتا ہے ۔
بعض گھروں میں کئی مہینوں سے سوئی گیس بل نہیں دئیے گئے جس پر مذکور ہ عوام ;8378718076; کی ویب سائٹ سے بل نکلوا کر جمع کرانے پر مجبور ہیں سوئی گیس صارفین نے اعلیٰ حکام سے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کرنے ، ان کا قبلہ درست کرنے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔