حضرت کلو بابا سرکار کا عرس مبارک 5 اکتوبر سے شروع ہو گا

عرس مبارک 5,6,7اکتو بر بروز ہفتہ اتوار اور پیر درگاہ شریف کلو بابا سرکار مانسر شریف اٹک میں ہو گا

اٹک: حضرت کلو بابا سرکار کے عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات بسلسلہ مرد قلندر کلو بابا سرکار فخرالاولیاء پیر سید انور علی شاہ اور محبوب اولیاء راجہ صاحب شہید عرس مبارک 5,6,7اکتو بر بروز ہفتہ اتوار اور پیر درگاہ شریف کلو بابا سرکار مانسر شریف اٹک میں منعقد ہو رہی ہیں۔
 5 اکتوبر کو بعد از نماز مغرب محفل نعت منعقد ہو گی جس میں ملک بھر کے ثناء خوان  ہدیہ نعت پیش کریں گے 6 اکتوبر بروز اتوار بعد از نماز عشاء محفل سماع میں استاد آصف علی خان ، سنتو قوال اور ہمنوا آف لاہور کلام پیش کریں گے جبکہ 7 اکتوبر بروز پیر بعد از نماز مغرب اختتامی تقریب و دعا منعقد ہو گی
 جس میں ملک بھر سے مشائخ عظام ، ثنا ء خوان مصطفی، جید قراء حضرات اور نامور علمائے کرام مواعظ حسنہ سے نوازیں گے نقابت کے فرائض ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت اسلام آباد قاری عبید احمد ستی انجام دیں گے ۔
پروگرام کے چیف آرگنائز ر شہزادہ سیف الملوک وسیم عباس بری امام ہاوَس اسلام آباد ہوں گے جبکہ ان تمام تقریبات کی سر پرستی راجہ سرفراز اکرم خان کریں گے ۔