گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بفاہد نمبر 1 کے ہیڈ ماسٹر ساجد علی ریٹائرڈ ہو گئے

 ہیڈ ماسٹر ساجد علی نے 27 سال محکمہ تعلیم میں طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا

اٹک: گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بفاہد نمبر 1 کے ہیڈ ماسٹر ساجد علی 27 سال محکمہ تعلیم میں طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے ۔
ماسٹر ساجد علی جیسے محنتی اور با اخلاق اساتذہ بہت کم ملتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ طلباء سے شفقت اور پیار کے ساتھ تعلیمی خدمات انجام دیں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان خیا لات کا اظہار ہیڈ ماسٹر ساجد علی کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے ماسٹر قیصر ذیشان ، ماسٹر محمد علی ، ندیم اختر ، ماسٹر مقدس خان ، ماسٹر بشارت علی نے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا ۔
اساتذہ کرام نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور پر تپاک طریقہ سے الوداعی تقریب کے بعد رخصت کیا ۔