ساتویں آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کاجنڈ ریلوے گرائونڈ میں شاندار آغاز 

افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی سرکل جنڈ غلام اصغر جانڈیو تھے

جنڈ (ظفراقبال+ نمائندہ اٹک نیوز ) ساتواں آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح،شہریوں کی افتتاحی میچ میں بھرپور شرکت،گرائونڈ آباد کرنے اور بہترین تفریح مہیا کرنے پر اہلیان علاقہ کا اتنظامیہ کو خراج تحسین و اظہار تشکر
 افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی سرکل جنڈ غلام اصغر چانڈیو تھے، تفصیلا ت کے مطابقساتواں آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا  افتتاحی میچ کوہاٹ کرکٹ کلب اور اورنگ آباد کرکٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گا میچ کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی سرکل جنڈ غلام اصغر چانڈیو تھے ۔
 ٹورنامنٹ کے آرگنائزر آصف خٹک ، قاموس خٹک ،کریسینٹ کرکٹ کلب جنڈاور ان کی ٹیم ہے، فائنل جیتنے والی ٹیم کو ستر ہزار روپے رنر اپ ٹیم کو تیس ہزار روپے بہترین باؤلنگ کرنےوا لے کو پانچ ہزارجب کہ مین آف دی ٹورنامنٹ کو دس ہزار انعام دیا جائے گا ۔
ٹورنامنٹ میں چوبیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںجس کا فائنل 13اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا ۔
افتتاحیمیچ میں کوہاٹ کی ٹیم نے سات رنز سے جیت لیا ۔
آخر میںغلام اصغر چانڈیو نے ٹورنامنٹ کے کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے گراؤنڈآباد ہو گے تو ہمارے ہسپتال ویران رہیں گے اور ہمارے بچے منشیات سے دور رہیں گے ، کھیل انسانی جسم کے لئے اشد ضروری ہے ،میچ دیکھنے کے لئے کرکٹ شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی پاک افواج کی قربانیوں سراہتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کو پاکستان آرمی کے نام کر دیا گیا۔