اٹک، نئے بلدیاتی انتظام کیساتھ نئے چہرے بھی لائے جائیں

نظام بدلنے کے ساتھ چہرے بھی بدلے جائیں تاکہ حقیقی معنوں میں تبدیلی نظر آ سکے
اسلام آباد (صدیق فخر سے) بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں حلقہ بندیوں پر کام تیزی سے جاری ہے، ووٹر آگاہی مہم ،ووٹ اندراج، ووٹر لسٹوں کی تیاری کا مرحلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ حکومت کی طرف سے اقدامات کے بعد بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ضلع اٹک میں بھی سیاسی گہما گہمی اور بحث و مباحثہ شروع ہو چکا ہے۔
تحصیل ناظم سمیت شہروں، یونین کونسلوں، محلوں، گائوں میں امیدواروں کے نام بھی سامنے آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث و مباحثہ شروع ہو چکا ہے۔
عوام کی طرف سے یہ رائے سامنے آ رہی ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے ساتھ چہرے بھی بدلنا ہو گے۔ نوجوانوں اور نئے چہروں کو سامنے لایا جائے کیونکہ پرانے چہروں نے اگر کارکردگی دکھانا ہوتی تو گزشتہ ادوار میں کارکردگی دکھا چکے ہوتے۔
دوبارہ الیکشن لڑنے کا حق صرف انہیں ہی حاصل ہونا چاہیے جنہوں نے اپنے ادوار میں عوام کے مسائل حل کئے اور ترقیاتی کام کروائے۔
اکثریت کی رائے دیکھنے میں آ رہی ہے کہ نوجوانوں اور نئے چہروں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے۔ نظام بدلنے کے ساتھ چہرے بھی بدلے جائیں تاکہ حقیقی معنوں میں تبدیلی نظر آ سکے۔
