ضلع کچہری اٹک میں اسٹامپ پیپر نایاب ، سائلین کو مشکلات کا سامنا

اٹک :ضلع کچہری اٹک میں اسٹامپ پیپر نایاب ، اسکول و کالج کا طلباء و طالبات داخلہ اندراج کے لئے بیان حلفی اسٹامپ پیپرز کے حصول کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ،ڈی سی اٹک نوٹس لیں ۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے ضلع کچہری اٹک میں اسٹامپ پیپرز نہ ملنے کی وجہ سے خریداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ کچہری میں آنے والی عوام کو ہر مقدمہ کے لئے اسٹامپ پیپرز کی ضرورت ہوتی ہے ۔

خصوصاًطلباء جو کہ کالج و اسکولوں میں داخلہ فارم کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کراتے ہیں شامل ہیں اسٹامپ پیپرز نہ ملنے پر طلبہ و طالبات پریشان ہیں ۔

طلبہ کے والدین کابھی کہنا ہے کہ آج داخلہ کی آخری تاریخ گزر رہی ہے اگر اسٹامپ پیپرز نہ ملے تو بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے شہری و سماجی حلقوں نے ڈی سی اٹک سے اسٹامپ پیپرز کی بندش ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔