فتح جنگ ،ڈینگی سے متعلق کرنل(ر) ملک انور کی زیر صدارت اجلاس 

اٹک: ڈینگی سے متعلق ایک اہم اجلاس صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور کی صدارت میں بلدیہ فتح جنگ  منعقد ہوا ۔

 

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ غلام عباس،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

محکمہ ہیلتھ کے افسران نے تحصیل میں ڈینگی کی صورتحال پر تفصیلی بر یفنگ دی ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب ڈینگی کی روک تھام کےلیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خود انسداد ڈینگی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں اور صوبہ بھر کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ ہمیں موجودہ موسم میں ڈینگی سے بچائو کی موَثر تدابیر اختیار کرنی چاہئیں تا کہ اس خطرناک بیماری کے تدارک کے اقدام کیے جا سکیں ۔

اس جان لیوا موذی مرض نے اس سے قبل بھی ملک کے بہت سے علاقو ں میں جانی نقصان کیا ہے اس لئے ہمیں اس سے ہوشیار رہنا ضروری ہے عوام الناس کی آگاہی کے لئے تمام تر ذرائع کو استعمال کیا جائے ۔