جنڈ:7 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص،200 سے زیادہ مشتبہ کیسز

جنڈ ( ظفر اقبال + نمائندہ اٹک نیوز ) تحصیل جنڈ میںبھی ڈینگی کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ۔ 

اب تک ڈینگی کے سات کسیز سامنے آچکے جن میں محکمہ صحت کے ریکارڈ کے مطابق چار جن میں  2 تھٹہ, 1 تراپ اور ایک ناڑہ میں سامنے آئے ہیں ۔

 بقایا کے تین کیسسز سرکاری ریکارڈ میں نہیں ان تین بندوں میں سے دو سگی بہنیں اور ان کا قریبی عزیز اسد علی خان ولد مولا داد شامل ہیں  یہ تینوں محلہ آلہ آباد جنڈ کے رہائشی ہیں ۔کوہاٹ سی ایم ایچ میں Ns1 ٹیسٹ میں جس مریض کا ڈینگی پازیٹو آیا ہے, اسکی تشخیص سرکاری ہسپتال میں نہ ہو سکی NS1 ٹیسٹ میں تشخیص درست اور ابتدائی سٹیج پر ہی ممکن ہے ۔

 ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ کے مطابق 200 سے اوپر  suspected کیسسز ہیںجو ٹرانسفر کئے گئے   200 میں سے کتنے لوگ ڈینگی کنفرم ہونگے یہ معلوم ہونا باقی ہے سرکاری سطح پہ اٹھائے گے عملی اقدامات غیر واضح نظر آ رہے ہیں۔ 

انتظامی مشینری کی طرف سے سپرے و دیگر عملی تدارکی اقدامات سامنے نہیں آئے جن کی کوئی شہری تصدیق کر سکے  ۔  بطور عوام کی اپنے معاشرتی حقوق کے بارے کم علمی کی وجہ سے ہمارا تعاون بھی اداروں کے ساتھ کم ہوتا ہے اور ادارے بھی کہیں نہ کہیں غیر متحرک کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

بہر صورت موجودہ صورت حال اداروں کی عملی کار کر دگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔ انتظامی اداروں کو میٹنگز کے علاوہ عملی اقدامات کرنے ہوں گے شہریوں اور اداروں کے مابین مربوط اور فعال تعاون سے اسکا تدارک ممکن ہے۔