پنجاب کالج جنڈ میں نمائش کا انعقاد،سائنس کے طلبہ کی بھرپور دلچسپی

جنڈ ( ظفر اقبال + نمائندہ اٹک نیوز )پنجاب کالج جنڈ میں سائنس ایگزبیشن کا انعقاد کیا گیا ۔

 

جس میں طلباء طلبات نے بھر پو ر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف ماڈ لز اور ٹیکنالوجی بیس پراجیکٹ تیار کئے جس کو دیکھ کر طلباء طلبات کے تجسس اور جستجو کو جلا ملی بہت سے طلباء و طلبات نے انتہائی عمدہ اختراعات پیش کیں ۔

ا س موقع پر پروفیسر محمد سعید (کمیسٹری ) پروفیسر محمد فرمان اللہ (بائیولوجی ) پروفیسر محمد امین ( فزکس) پر  وفیسر نور جمال (میتھمیٹکس) نے ججز کے فرائض انجام دئیے ۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل جناب ڈاکٹر ملک مطیع اللہ نے بچوں کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے بچوں میں سر ٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیئے۔

انعام حاصل کرنے والی طالبات میں پہلی پوزیشن منہا مائدہ خان نے جماعت (نہم)سے طیبہ حسن نے جماعت (دہم)سے اور سعدیہ حسین نے (BBC Medical)جب کہ۔وسری پوزیشن اُم رُباب نے جماعت (نہم)ام حبیبہ علی نے جماعت (دہم)سے عائشہ سرور ،سائستہ امانت ،کشف نورنے (Med B.sc)سے حاصل کی ۔

مسکان وحید اور حمنہ صدیقہ نے (جماعت نہم)نے سائنس ایگزبیشن میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور شمائل درخشاں جماعت (دہم) سے اور سعیدیہ سرور جماعت (Bsc.Med)سے سائنس ایگزبیشن میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پرنسپل ڈاکٹر مطیع اللہ کے اس اقدام کی بہت سراہا اور بچوں میں تخلیقی صلاحتیں ابھارنے کی بہترین کوشش قرار دیا گیا