اٹک :ریسکیو اہلکاروں کی قابلیت برقرار رکھنے مشقوں کا انعقاد 

اٹک :ریسکیو سٹیشن اٹک میں ریسکیو اہلکاروں کی قابلیت برقرار رکھنے کے لئے مختلف مشقوں کا انعقاد کیا گیا ۔

 

انچارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی ہدایت پر ریسکیو اہلکاروں کے لیے مختلف تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں آگ بجھانے کی تیاری ، اونچی عمارتوں سے مریضوں کو اتارنے کے طریقے ، ڈوبتے افراد کو بچانے کے طریقے اور حادثات میں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کی مختلف مشقیں شامل تھیں ۔

ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے تمام مشقوں کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک میں ایمرجنسی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کے لئے ریسکیو اہلکاروں کا جسمانی اور تکنیکی طور پر صلاحیت یافتہ ہونا بہت ضروری ہے نیز عوام کی خدمت میں کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔