گورنمنٹ کالج اٹک کی لائبریری میں نعتیہ مشاعرے کا اہتمام

اٹک :گورنمنٹ کالج اٹک کی لائبریری میں نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا یہ محفل نعت حسن ابدال کی ماہانہ نشست کا تسلسل تھا ، مجلہ ’’ ذوق ‘‘ اٹک کی انتظامیہ سید نصرت بخاری اور حسین امجداس محفل مشاعرہ کے منتظم اور میزبان تھے ۔
نظامت کے فرائض نصرت بخاری نے انجام دیئے اسلام آباد سے عرش ہاشمی اور عبدالرشید چودھری نے خصوصی شرکت کی ٹیکسلا سے تصور حسین تصور ، حسن ابدال سے ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ، ناظم شاہ جہان پوری اور ظفر برہانی نے محفل کو رونق بخشی ، حافظ عبدالغفار واجد نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی نعت رسول پاک ؐکی سعادت حسین امجد کے حصے میں آئی مشاعرے کی صدارت کے لیے عرش ہاشمی منتخب ہوئے اور مہما ن خصوصی کی نشست معروف وکیل اور سیاستدان شیخ احسن الدین کو پیش کی گئی نصرت بخاری کی درخواست پر طے پایا کہ ہر شاعر زیادہ سے زیادہ دو نعوت پیش کر ے گا تاکہ سماعت تازہ دم رہے اور مشاعرے کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔
ضلع اٹک میں نعت پر ہونے والے کام کا سرسری ذکر کیا نذر صابری کی نعتیہ خدمات ان کی تنظیم محفل شعر و ادب کا نعتیہ ادب میں مرکزی کردار،صابر حسین شاہ بخاری کے انتخاب ’’ضلع اٹک کے نعت گو شعرا‘‘ شاکر القادری کے مجلہ فروغ نعت اوردھنک رنگ ( نعت نمبر ) کو یاد کیا گیا اور محفل نعت حسن ابدال کے بانی و سیکرٹری ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش کو خراج تحسین پیش کیا گیا جو بیماری کے باوجود محفل نعت کی سرگرمیاں بحال رکھے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش نے محفل نعت حسن ابدال کا مختصر تعارف پیش کیا صدارت عرش ہاشمی نے اپنی تنظیم محفل نعت اسلام آباد کی 31 سالہ خدمات کا خاکا پیش کیا گیا جن شعراء نے نذرانہ عقیدت پیش کیا ان میں حسین امجد،ڈاکٹر ذوالفقار علی ، نصرت بخاری دانش، حافظ عبدالغفار،سید حبدار قائم ، سجاد حسین سرمد ، نزاکت علی نازک ، داءود تابش ، عقیل ملک ، ظفر برہانی ، احسان الہٰی احسن ، سعادت حسن آس ، تصور حسین تصور ، عبدالرشید چودھری ، ناظم شاہ جہان پوری ، شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ ، عرش ہاشمی و دیگر شامل ہیں ۔
اٹک نیوز، حسن ابدال، پنڈی گھیب، جنڈ، فتح جنگ، ریسکیو اہلکار، قابلیت، ڈاکٹر میاں محمد اشفاق، انچارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، آگ بجھانے، مشقیں
