پٹرول اور ڈیزل بغیر اتھارٹی فروخت کرنے پر مقدمہ درج 

اٹک :سول ڈیفنس آفیسر اٹک محمد قاسم یعقوب نے تھانہ صدر اٹک میں تحریری درخواست دی ہے 

 

میں اپنے سٹاف کے ڈرائیور محمد زبیر ولد اللہ بخش کے ہمراہ بولیانوال گائوں میں پیٹرول و ڈیزل ایجنسی پر شیر رحمان ولد خان گل سکنہ نظام پور نوشہرہ پیٹرول و ڈیزل فروخت کررہا تھا جس کے قبضہ سے 15 لیٹر پیٹرول برآمد ہوا طلب کرنے پر مذکورہ شخص مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا ۔

پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 285,286 ت پ اور 44;47;26 پیٹرولیم رولز 1971 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اٹک نیوز، حسن ابدال، پنڈی گھیب، جنڈ، فتح جنگ، حضرو،سول ڈیفنس آفیسر اٹک، پٹرول، ڈیزل،مقدمہ درج