فتح جنگ بیکری پر غیر معیاری اور زائد نرخ پرمقدمہ درج

فتح جنگ:اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ غلام عباس نے تھانہ فتح جنگ میں تحریری درخواست دی ہے ۔

 

وزیر اعظم پورٹل کی شکایت پر بذریعہ سٹاف پہلے چیک کروایا جسے چیک کرنے پر پایہ کریم بیکرز اپنی مرضی کے ریٹس پر غیر معیاری چیزیں فروخت کر رہے ہیں ۔

قبل ازیں کئی بار زبانی و بذریعہ جرمانہ سمجھایا گیا مگر باز نہیں آتے شہزاد محمود گن مین اور محمد ساجد ریڈر دفتر خریداری کروانے پر سموسہ سرکاری نرخ 15 روپے کی بجائے 18 روپے فروخت کرتے ہوئے پا کر منیجر قائم مقام شفیق ولد امان اللہ کے خلاف زیر دفعہ 3;47;7 پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔