اٹک: گڑیالہ ہرو دریا  میں نوجوان مچھلیاں پکڑتے ڈوب کر جاں بحق 

اٹک(مانیٹرنگ ڈیسک) گڑیالہ ہرو دریا  میں نوجوان ڈوب گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق 40 سالہ افتخار سکنہ محلہ محمودہ آباد جمعہ کی شام دوستوں کے ساتھ مچھلیاں پکڑنے گڑیالہ ہرو گیابے دھیانی کی وجہ سے پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں جاگرا دوستوں کی بچانے کی کوشش بے سود رہی ۔

طلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کی غوطہ خور ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا کم روشنی کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیاہفتہ کی صبح پھر ریسکیو آپریشن شروع کیا جو تاحال ابھی تک جاری ہے