ایزی لوڈ شاپ پر بجلی گیس بل پر5 روپے اضافی وصولی 

اٹک :یونین کونسل سروالہ کے گاؤں شکردرہ میں بجلی سوئی گیس بل جمع کرنے کی آڑ میں ایزی لوڈ شاپ نے فی بل 5 روپے اضافی لینا معمول بنا لیا تفصیلات کے مطابق شکردرہ گاءوں میں محلہ پڑانوالہ ، اور محلہ شہیداں سمیت دیگر علاقوں میں ایزی لوڈ کی دکانیں عوام کیلئے وبال جان بن گیں ۔

موبائل کمپنیاں ان کو بجلی ، سوئی گیس کے بل جمع کرنے کیلئے فی بل 2 سے 3 روپے دیتی ہیں مگراس کے باوجود بھی ان شاپ مالکان نے عوام سے فی بل 5 روپے اضافی لینا معمول بنا رکھا ہے شکردرہ کی کثیر عوام ان کے پاس بل جمع کرانے آتے ہیں تاہم یہ شاپ والے ان کی مجبوری سے فائدہ اٹھاکر 5 روپے فی بل وصول کرنا اپنا پیشہ بنا کر علاقہ عوام کیلئے درد سر بن گیں ہیں جبکہ اٹک اور اس کے گردنواح کے دیگر علاقوں میں شاپ والے کوئی اضافی پیسے نہیں لیتے اور فری بل جمع ہوتے ہیں ارباب اختیار اور موبائل کمپنیاں فوری نوٹس لیکر ان افراد کو اس بات کا پاپند کریں کہ اضافی بلوں سے پیسے وصول نہ کریں ۔