چیک ڈس آنر ہونے اور نقد رقم لیکر غائب ہونیوالے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج

حسن ابدال:چیک ڈس آنر ہونے اور نقد رقم لے کر غائب ہونے والے دو افراد کے خلاف تھانہ سٹی حسن ابدال میں مقدمات درج کر لیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسد اللہ خان ولد دولت خان ساکن ٹیکسلا نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ نور خان ساکن جنڈ اور بادشاہ خان ساکن حسن ابدال کے درمیان کاروباری تنازعہ پر ہونے والے جرگہ میں نور خان کی درخواست پر میں نے بادشاہ خان کو 21 لاکھ روپے نقد ادا کیے جن کے چیک نور خان نے مجھے دیے تھے مگر جب 1050000 روپے کا مزکورہ چیک بنک سے کیش کروانے کی کوشش کی گئی تو وہاں رقم موجود نہ تھی جس پر چیک بنک کی جانب سے ڈس آنر کر دیا گیا جو نور خان کی جانب سے بدنیتی اور فراڈ ہے ۔
پولیس کی جانب سے نور خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ دوسرے مقدمہ میں معروف یم بیکری کے منیجر محمد شفیق نے بیکری کاریگر شہباز جمیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے شہباز کو 151000 روپے خریداری کے لیے دیے جو رقم لے کر موقع سے غائب ہو گیا اور بعد ازاں فون پر رابطہ کرنے پر مزکورہ رقم سے انکاری ہو گیا ہے ۔ پولیس نے دونوں درخواستوں پر مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
