الشفاء آئی ٹرسٹ کا پنڈ مہری میں روزہ آئی کیمپ 

اٹک :الشفاء آئی ٹرسٹ اور آواز فورم پنڈ مہری کی جانب سے ایک روزہ آئی کیمپ پنڈمہری گاؤں میں لگایا گیا ۔ 

جس میں علاقہ کے 210 مریضوں کی آنکھیں جدید کمپیوٹرائزڈ مشینوں کے ذریعے چیک کر کے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی جبکہ آپریشن والے مریضوں کو الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔ اس موقع پر صدر آواز یونین فورم پنڈ مہری ماسٹر عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر راجہ راحیل اور آج کی پوری ٹیم نے مریضوں کو جس انداز میں چیک کیا اس پر اہل علاقہ ان کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ غریب مریض جو علاج کے لیے راولپنڈی نہیں سفر کر سکتے انہیں ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات میسر آ سکیں ۔