Sat
20
Jun
2026

اسلام آباد(صدیق فخرسے) سابق امیدوار تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) میں واپس جانے کا فیصلہ، باوثوق ذرائع
تبدیلی اور سونامی نعروں تک محدود ، نئے پاکستان میں غریب کے لیے جینا بھی محال ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق نعروں ،تقریروں اور نئے پاکستان کے خواب دیکھ کر شامل ہونے والے سابق امیدوار تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) میں واپس جانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کی طرف سے موجودہ حکومت کے خلاف شدید رد عمل آنے، مہنگائی، بے روز گاری اور مسائل میں اضافہ کی وجہ سے تحریک انصاف کے سابق امیدوار نے مسلم لیگ (ن) میں واپس جانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے قریبی دوست احباب سےصلاح و مشورہ اور مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی راہ ہموار کرنے کیلئے رابطے شروع ہو چکے ہیں۔
