ضلع اٹک سے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت ہو گی :مفتی تاج الدین

اٹک : امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک مفتی تاج الدین ربانی نے کہا ہے کہ اٹک کی تمام تحصیلوں سے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت ہو گی۔

 جمعیت علماء اسلام کے 27 اکتوبر کے آزادی مارچ کو دنیا والے مثال کے طور پر یاد رکھیں گے انقلاب ایران اور ترکی انقلاب کو لوگ بھول جائیں گے ہمارے ساتھ پاکستان کے ووٹر نکلیں گے 25 جولائی کو ہمارا ووٹ کیوں چوری ہواہمارے ساتھ عوام کی طاقت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کی تحصیلوں کے طوفانی دورہ کے موقع پر جے یو آئی کے عہدیداروں ، کارکنان اور علمائے کرام سے ملاقاتوں میں بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مملکت پاکستان کے آئینی اورجمہوری حق کواستعمال کریں گے اور یہ آزادی مارچ 15 ملین مارچ کی طرح مکمل پرامن ہو گا ۔

ہمارے کارکن تربیت یافتہ ہیں ہماری قیادت نے پورا ایک سال کارکن کو متحرک اور پر امن رکھا ہے ہم ملکی ادارے اور ریاست کا ہمیشہ احترام کرتے ہیں مفتی تاج الدین ربانی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کی جدوجہد اورآزادی مارچ اس موجودہ حکومت کے خلاف ہے اور ہم پرامید ہیں کہ یہ نا اہل حکومت جو ہر شعبہَ میں ناکام رہی ہے یہ ایک سال 72سالہ ملکی تاریخ میں معیشت ، خارجہ پالیسی ، مہنگائی ، بیروزگاری اور بیرونی قرضوں کے بوجھ کے اعتبار سے بدترین سال ثابت ہوا ہے موجودہ حکمرانوں کی جو نا اہلی مولانا فضل الرحمن نے سال پہلے نشاندہی کی تھی انہوں نے خود اسے سچ کر دکھایا ہے تمام اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ شروع دن سے ایک ہے اورتمام اپوزیشن 27 اکتوبر کو ایک ساتھ ہوگی مجھے یقین ہے کہ محمد نواز شریف اور آصف زرداری اس موقع پر مولانا کیساتھ عملی شریک ہوں گے اور خود تحریک انصاف کے اکثر ووٹرز بھی آزادی مارچ میں ہمارے ساتھ ہوں گے اس وقت وہ اپنے جماعتی ضلعی کونسل اور تحصیل کونسل کے تمام ممبران کے ساتھ یونین کونسل اور وارڈ سطح پر آزادی مارچ کے پیغام پہنچانے اور تیاری کو آخری مرحلے تک پہنچا رہے ہیں دوسری اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں ان شاء اللہ تعالیٰ ضلع اٹک کی ہرتحصیل سے قافلہ اس روٹ پر آنے والے قافلوں کے ساتھ مل کر اسلام آباد پہنچے گا ۔