اٹک: کمپیوٹراراضی ریکارڈ سنٹر عملہ کی ہڑتال جاری 

اٹک : کمپیوٹراراضی ریکارڈ سنٹر عملہ کی پنجاب بھر میں ہڑتال سمیت ضلع اٹک بھر میں بھی ہڑتال جاری 

 ضلع اٹک کے ملازمین نے مطالبات پورے نہ ہونے تک دفاترکی تالابندی کردی جس سے سائلین کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 8 سالوں سے ہ میں مستقل نہیں کیا گیا اور 3 سالوں سے تنخواہوں میں اضافہ بھی نہیں کیا جارہا اورنہ ہی ہمارے بقایاجات ادا کئے جاتے ہیں نئی بھرتی میں محکمانہ کوٹہ دیا جائے اگر 4 نومبر تک مطالبات نہ تسلیم ہوئے تو لاہور میں بڑا احتجاج کریں گے اوراحتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔

عوام کا کہنا ہے کہ کمپیوٹراراضی ریکارڈ سنٹرعملہ کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں اوراس امر میں ضلعی انتطامیہ ان کا ساتھ دے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی ہو ۔