جماعت اسلامی زون پی پی ون اٹک کا اجتماع 13 اکتوبر کو ہو گا

اٹک :جماعت اسلامی زون پی پی ون اٹک کا اجتماع ارکان 13 اکتوبر بروز اتوار صبح 9 بجے مسجد الفرقان دارالسلام کالونی اٹک میں منعقد ہو گا 

جس میں امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، قیم صوبہ اقبال خان، امیر ضلع سردار امجد علی خان خطاب فرمائیں گے جبکہ نائب امیر ضلع مولانا جابر علی خان درس قرآن پاک بیان کریں گے، اجتماع ارکان میں امیر زون پی پی ون خالد محمود زونل رپورٹ پیش کریں گے، شرکاء مجلس سوالات و جوابات اور تجاویز پیش کریں گے یہ بات امیر زون خالد محمود نے ایک ملاقات میں بتائی ۔

اس موقع پر قیم جماعت اسلامی زون پی پی ون اٹک ملک عمر فاروق اور دیگر کارکنان موجود تھے امیر زون خالد محمود نے بتایا کہ زونل اجتماع ارکان میں مرد و خواتین کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے جس میں توسیع، دعوت، تنظیم کی صورتحال، ارکان ;59;47;59; کارکن سازی، سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے گی ۔