ڈینگی: اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر دوگل کا ناڑہ اور تھٹہ کا دورہ

جنڈ (ظفر اقبال+ نمائندہ اٹک نیوز) اسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر دوگل کا ڈینگی تدارکی انتظامات کے حوالہ سے گائوں ناڑہ اور تھٹہ کا دورہ 

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد ہارون بھی کے ہمراہ تھے افسر موصوف نے ناڑہ گائوں اور تھٹہ گائوں میں ڈینگی سے متاثرہ دومریضوں کے حوالہ سے حفاظتی اقدامات اور سپرے کے حوالہ سے ڈی ڈی او ہیلتھ سے باز پرس بھی کی ۔

  افسر موصوف نے دونوں گائوں میں ڈینگی پھیلنے کے ممکنہ مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ ہیلتھ کو موقع پر احکامات ہی صادر فرمائے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے حفاظتی اقدامات میںسستی اور کاہلی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔  اس سلسلے میںمحکمہ کے کسی بھی اہلکار کی کوتاہی و لاپرواہی پر اس کے خلاف محکمہ تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی انھوں سے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ گھروں ضرورت کے صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیںگملوں۔ واٹر ائر کولر وغیرہ سمیت غیر ضروری پانی کہیں بھی جمع نہ ہونے دیں صفائی کا خاص خیال رکھیں کسی مریض میں ڈینگی کا شبہ ہونے پر فوری طور پر محکمہ ہیلتھ سے رجوع کریں ،ڈینگی کا خاتمہ سرکاری محکموں اور عوام کے مشترتعاون و اقدامات سے ہی ممکن ہے ۔