حضرو، شرجیل ملک کی پارٹی خدمات ڈھکی چھپی نہیں،عمران خان

حضرو :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی2قاضی احمد اکبر خان ،سابق ضلعی ترجمان عمران خان نے کہا ہے کہ
شرجیل ملک جیسے نظریاتی اعلیٰ تعلیم یافتہ متحرک اور خوش اخلاق پارٹی کارکن کا پاکستان تحریک انصاف یو کے کا صدر منتخب ہو نا ہم سب کےلئے باعث فخر اور مسرت ہے شرجیل ملک کی گراں قدر پارٹی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں سر زمین چھچھ و اٹک کے اس مایہ ناز سپوت کا یو کے کا صدر منتخب ہونا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے امید ہے کہ وہ پارٹی اور پارٹی کارکنان کی فلاح و بہبود اور ترقی کےلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نوسیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف حضرو کے سینئر عہدیداران ،محمد خالد خان ،حاجی محمد اشفاق ،فاضل وردگ ،جاوید اقبال ،عنصر الرحمن ،شہزاد شاہ ،حاجی عبدالودود ،معاویہ خان علیزئی ،طاہر پرویز ،ابراہیم خان ،سہیل خان ،محمد زمان ،محمد سعید ،ابراہیم خان ،عمر خان ترین،راشد بنگش ،عزیر خان ،سرفراز خان ،ملک اعجاز خان نمبردار ،ڈاکٹر محمد نعیم ،انیس خان نمبردار ،ماسٹر اختر ،ڈاکٹر سلیمان و دیگر نے بھی شرجیل ملک کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔
