پاکستانی نوجوان اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں،مظہر علوی

فتح جنگ:منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

 مگر مروجہ استحصالی نظام ان کووطن عزیزکی خدمت کا موقع نہیں دیتا اوربے روزگاری کی وجہ سے ان کی اکثریت تاریک راہوں کا انتخاب کر لیتی ہے ،منہاج یوتھ لیگ اپنی کئی طرح کی مثبت سرگرمیوںکے ذریعے وطن عزیز کے پانچ کروڑ نوجوانوں کو بے مقصدیت سے نکال کر تعمیر وطن اور احیائے اسلام کی عظیم جدوجہد کا حصہ بنانے میں مصروف عمل ہے ،ہماری تیس سالہ جدوجہد کے نتیجے میں لاکھوںنوجوانوں کی زندگیاں بدل چکی ہیں،اگلے ہفتے ہر شہر میں ممبر سازی کے لئے کیمپس لگائے جائیں گے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرسیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔مظہر علوی نے کہاکہ پاکستان کو قدرت نے ہر طرح کی صلاحیتوں سے خوب نوازا ہے ،ہمارے پاس زرخیز ذہنوں کی بھی کوئی کمی نہیں،نوجوانوں نے ہر دور میںسیاست دانوں کو اپنے کندھوں پر بٹھا کر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا مگر وہاںپہنچ کر ہر کسی نے صرف اپنے اور اپنی اولادوں کے مقدر سنوارے،بے روزگاری اور بے مقصدیت کے مارے نوجوان ملک چھوڑنے یا جرائم کی دنیاءاپنانے لگے ،ان حالات میں ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں منہاج یوتھ لیگ نے نوجوانوں کی راہنمائی کا پر چم تھاما اور اپنی روحانی ،علمی اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کومایوسی کی دلدل سے نکال کر تعمیر وطن اور احیائے اسلام کی عظیم جدوجہد کا حصہ بنادیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ اگلے ہفتے ہر شہر میں ممبر سازی کے کیمپس لگا کر مزید ہزاروں نوجوانوں کو قافلہ ءانقلاب کا حصہ بنائیں گے ۔