اساتذہ کے بچوں کوہجری وظائف دینے کےلئے درخواستیں طلب 

پنڈی گھیب:بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان میٹرک (سالانہ)2019ءمیں اساتذہ کرام کے بچوں کو ہجری وظائف دینے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ 

35عدد ہجری وظائف اساتذہ کرام کے بچوں کو میرٹ پر دیئے جائیں گے۔ اساتذہ کرام بورڈ کی ویب سائٹ پر مجوزہ ہجری سکالر شپ فارم ڈاو¿ن لوڈ کرکے مورخہ 30-11-2019 تک اپنے ادارہ کے سربراہ سے تصدیق اور فارم پر درج دیگر کاغذات کی کاپیاں لف کرکے بورڈکی انکوائری برانچ میں دستی یا بذریعہ ڈاک بنام آفس سپرنٹنڈنٹ انکوائری(وَن۔وِنڈو) کو ارسال کرسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں کسی بھی دشواری یا معلومات کے سلسلہ میں انکوائری برانچ کے فون نمبر051-5450929 پر رابطہ کرسکتے ہیںیا بورڈ ہذا کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.eduk وزٹ کریں۔