اٹک،مخیرحضرات کے تعاون سے مستحقین میں ویل چئیرز تقسیم 

فتح جنگ: انجمن بہبود مریضاں فتح جنگ اور محکمہ سوشل ویلفیئر نے مخیر حضرات کے تعاون سے مستحق افراد کو ویل چئیر اور واش روم چئیرمہیا کیں

 اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر منصورالحق۔میڈیکل سوشل ویلفئیر آفیسر محمدحسیب خالد۔صدر انجمن بہبود مریضاں ملک رفاقت اعوان۔سینئرنائب صدر محمد علی (علی کرائمر)سیکرٹری اطلات محمد زاہد عارفی ممبران صابر گل۔مزمل حسین بھی موجود تھے۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ملک رفاقت اعوان نے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد غریب و نادار مریضوں کی خدمت ہے انہوں نے تنظیم کے ساتھ تعاون کرنے پر مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔