ملک خرم حیات کامحلہ شہید آبادکا دورہ،ریلوے پلی کا جائزہ

حسن ابدال: مشیر ماحولیات ملک امین اسلم خان کے کوآرڈینیٹر ملک خرم حیات خان کا محلہ شہید آباد کا دورہ،شہید آباد کے واحد داخلی راستے ریلوے پلی کا جائزہ

اہل علاقہ کے مسائل سننے کے بعد ان کے حل کی یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائےموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کے حسن ابدال میں موجود کوآرڈینیٹرملک خرم حیات خان نے پی ٹی آئی کے انتہائی سرگرم کارکن راجہ قیصر اور اپنی دیگر ٹیم ملک محمد عرفان،ملک اختر خان،راجہ طاہر ولید،سفیر خان،جوہر سلطان اور چن زیب کے ہمراہ محلہ شہید آباد کا دورہ کیا۔جس دوران انہوں نے سینکڑوں گھروں پر مشتمل اس آبادی کے واحد داخلی راستے ریلوے پلی کا جائزہ لیا۔بعد ازاں ملک خرم حیات خان نے اہلیان شہید آباد سے ملاقات میں ان سے ان کے مسائل دریافت کیے۔جس پر رہائشی صوفی عبدالقیوم اورامام مسجد محمد امیر اعوان نے انہیں داخلی راستے،بجلی گیس و دیگر مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سے پہلے بھی یہاں کئی سیاست دان آئے۔جنہوں نے اہل علاقہ سے ان کے دیرینہ مسئلے داخلی راستے کا مسئلہ حل کرنے کے نام پر یہاں کے مکینوں سے سینکڑوں ووٹ لیے۔لیکن افسوس کہ ان تمام سیاست دانوں کے وعدے کھوکھلے نکلے۔

اس موقع پر ملک امین اسلم خان کے کوآرڈینیٹر ملک خرم حیات خان کا اہل علاقہ سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ میں آپ سے روایتی سیاستدانوں کی طرح وعدے نہیں کرونگا۔بلکہ انشاءاللہ عملی کام کر کے دکھاوں گا۔میں نے کبھی کسی سے جھوٹے وعدے نہیں کیے۔بلکہ جس کام کے لیے بھی کوشش کی وہ انشاءاللہ پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔جس کی زندہ مثال محلہ مہر آباد میں ٹرانسفارمر اور منوں نگر میں بجلی کے پول کا مسئلہ ہے۔جس کو ہم نے ملک امین اسلم کے خصوصی تعاون سے حل کروا لیا ہے اور ان کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھےکبھی بھی کسی عہدے یا سیٹ کی لالچ نہیں رہی۔بلکہ ملک امین اسلم خان اور ہم عوام کی حقیقی خدمت کا جذبہ لیکر نکلے ہیں۔ملک خرم حیات خان نے کہا کہ اگلے چند ہی دنوں میں ہم آپ کو بجلی اور گیس کا سروے کروا کے دیتے ہیں۔جس کے بعد انشاءاللہ چند ہی مہینوں میں آپ کے گیس اور بجلی کے۔مسائل حل کر دیئے جائیں گے۔اس کے علاوہ آپ کا دیرینہ راستے کا مسئلہ انشاءاللہ میں ملک امین اسلم خان صاحب کے گوش گزار کروں گا۔اور مجھے امید ہے کہ انشاءاللہ ملک امین اسلم کے تعاون سے ہم یہ مسئلہ حل کروا لیں گے۔اس پر اہلیان شہید آباد نے ملک خرم حیات خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد اس آبادی کے لیے متبادل راستہ فراہم کر کے یہاں کے مکینوں کی مشکلات دور کر دی جائیں گی۔