اٹک،درگاہ سائیں کلوباباسرکارمیں عرس مبارک تقریبات اختتام پذیر 

حضرو:درگاہ شریف سائیں کلو بابا سرکار میں عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں. مانسر شریف میں حضرت کلو بابا سرکار، حضرت پیر سید انور علی شاہ، اور حضرت راجہ صاحب شہید کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات تیسرے اور آخری دن اپنے اختتام کو پہنچی تفصیلات کے مطابق مانسر شریف میں حضرت کلو بابا سرکار، حضرت پیر سید انور علی شاہ، اور حضرت راجہ صاحب شہید کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات تیسرے اور آخری دن اختتام پذیر ہوگئیں.۔

عرس کی تین روز تقریبات کا آغاز5اکتوبر بروز ہفتہ ہوا تھاجبکہ 7اکتوبربروز سوموار بعد نماز مغرب بمقام درگاہ شریف حضرت کلو بابا سرکار مانسر شریف ضلع اٹک میں اختتامی تقریبات منعقدکی گئی. تین روزہ تقریبات میں وفاقی وزیر امین اسلم،صوبائی وزیرِ تعلیم میاں راشد، وزیرِ بحالیات آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق،ضلعی رہنما پی ٹی آئی تیمور اسلم، محمد افضال، حکیم محمد عاصم، سابق انچارج اسلام آباد میٹرو بس سروس راجہ حنیف عباسی، ایم پی اے نسیم شاہ سمیت سیاسی، سماجی شخصیات اور معتقدین کی بہت بڑی تعداد نے تقریبات میں شرکت کی. منتظم اعلیٰ خادم درگاہ شریف راجہ سرفراز اکرم کے مطابق کہ دور دراز سے ہزاروں زائرین اور عقیدت مند ان تقریبات میں شامل ہوئے اور اختتامی تقریب میں بھی ہزاروں معتقدین نے شرکت کی. عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے سیاسی سماجی قائدین اور اعلیٰ حکام نے دربار شریف سائیں کلو سرکار پیر انور علی شاہ اور حضرت راجہ صاحب کے مزارات پر چادر پوشی اور دعاکی۔