سانحہ 8اکتوبرزلزلہ شہداکوخراج عقیدت،ریسکیوکے تحت واک

اٹک:ریسکیو 1122کی جانب 8اکتوبر 2005کے سانحہ زلزلہ کے حوالے سے واک کااہتمام
واک کابنیادی مقصدزلزلہ کے شہداکوخراج عقیدت پیش کرناتھا واک لالہ زارہاکی اسٹڈیم سے شروع ہوکر فوارہ چوک میں اختتام پزیرہوئی
تفصیلات کے مطابق سانحہ زلزلہ 8 اکتوبر 2005 کے شہداکی یادمیں ریسکیو 1122اٹک نے زلزلہ کے شہداکوخراج عقیدت پیش کرنے کی لئے ایک واک اورفلیگ مارچ کااہتمام کیا واک اورفلیگ مارچ کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسرریسکیو1122ڈاکٹرمحمد اشفاق نےکی واک میں سول سوسائٹی، پنجاب پولیس، سٹی ٹریفک پولیس، سکول کے طلباء، ریڈیو آواز FM 107کے اسسٹنٹ منیجرتیمورخان نے شرکت کی۔ واک کے شرکاءنے چوک فوارہ میں شہداءکے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی. ڈاکٹر اشفاق نے واک کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورتحال سے نبرد آزما ہونے ے لیے ریسکیو 1122 اٹک سے تربیتی کورس لازمی کریں۔ بعداذاں ریسکیو1122نےشہرمیں فلیگ مارچ بھی کیافلیگ مارچ میں ریسکیوکی ایمبولینسیز اور فائربرگیڈزکی گاڑیاں شامل تھی۔
