پنجاب کالج جنڈ تعلیم کے میدان میں خدمات کیلئے کوشاں ہے، مطیع اللہ ملک

جنڈ(نمائندہ اٹک نیوز)پرنسپل پنجاب کالج جنڈ ڈاکٹر مطیع اللہ ملک نے کہا ہے کہ سابقہ روایات کے مطابق اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پنجاب کالج جنڈ کے طلبہ و طالبات نے فرسٹ ائیر کے رزلٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے کالج اور کالج ھذا کے اساتذہ کا نام روشن کیا ہے
،انہوں نے کہا کہ اس میں پنجاب کالج کے اساتذہ کی محنت، بچوں کی لگن اور والدین کی دعائیں بھی شامل ہیں،اس موقع کشمیر کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کی قرار دادوں پر عمل کرانے میں ناکام ہو چکا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور انہوں نے اسلامی ممالک کی درست نمائندگی کی،ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی کی حرکت نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کردیا،
مقبوضہ کشمیر میں دنیا کا طویل ترین کرفیو جاری ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بہت قربانیاں دے چکے اور ہمیں ان کی آزادی کیلئے سخت محنت اور بہترین حکمت عملی اپنانا ہوگی۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پنجاب کالج کے طلباء کے مثبت کردار کی تعریف بھی کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کیلئے بحث میں طلباء کو بھی شامل کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو اجاگر کرنے میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی بھی ڈالی۔
